بروز منگل، بتاریخ 14 جنوری 2025 کو انجمن خیر الاسلام اردو سیمی انگلش اسکول دابھول میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وائی اینڈ ایم انجمن خیر الاسلام ٹرسٹ کے سیکرٹری محترم ہانی احمد صاحب، ٹرسٹی محترم حنیف لکڑ والا صاحب اور محترم طاہر سر ممبئی سے خصوصی طور پر تشریف لائے۔
مزید برآں، جمال بانگی صاحب (صدر جمیع جماعت المسلمین دابھول)، جناب گلزار خطیب صاحب (صدر جماعت المسلمین وانکر محلہ دابھول)، شری داؤد خان صاحب (صدر نوشہ)، جناب تنویر سید (صدر ایکس اسٹوڈنٹ اے کے آئی اسکول دابھول، جنرل سیکرٹری شفاء چیریٹیبل ٹرسٹ دابھول)، جناب کبیر منیار (ٹرسٹی شفاء چیریٹیبل ٹرسٹ دابھول)، اور جناب واحد نلکر (سیکرٹری پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن، ممبر شفاء چیریٹیبل ٹرسٹ دابھول) نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
اجلاس میں دابھول میں جونیئر کالج کے قیام، بچوں کے رہنے کے لیے ہاسٹل کی تعمیر، بہترین اساتذہ کی تقرری اور ملک کے مستقبل کے لیے ایک باوقار اور باصلاحیت نوجوان نسل کی تربیت جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محترم فضل الدین بامنے سر نے نظامت سنبھالی اور اے کے آئی اسکول دابھول کے ہیڈ ماسٹر محترم شبیر ولیلے سر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔