انجمن خیر الاسلام دابھول کی سالانہ کھیلوں کے مقابلے میں نمایاں کامیابی

دابھول (ترنم شیخ میڈم): یتیم خانہ و مدرسہ انجمن خیر الاسلام ٹرسٹ کے زیرِ ماتحت چلنے والی سات اسکولوں کے سالانہ مقابلے بتاریخ 11 دسمبر 2024 بروز بدھ و جمعرات، چنڈوے، پنہالجہ، دابھول، راجواڑی، ستارا، مہابلیشور اور گورے گاؤں کے درمیان راجواڑی اسپورٹ گراؤنڈ میں منعقد کیے گئے۔ سالانہ اسپورٹس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ یتیم خانہ انجمن خیر الاسلام ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری جناب ہانی احمد فرید صاحب نے مشعل روشن کرکے طلبہ کے حوالے کی۔

شروعات میں سبھی شریک طلبہ نے ایمانداری، دیانت داری، نظام و ضبط کا مظاہرہ کرنے اور پیشہ ورانہ طریقے سے مقابلے میں حصہ لینے کا عہد کیا۔ انجمن خیر الاسلام سیمی انگلش ہائی اسکول دابھول کے طلبہ و طالبات نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ گولڈ میڈل، سات سلور میڈل، نو براؤنز میڈل اور سند حاصل کیے۔

  • انڈر 17 (400 میٹر دوڑ) میں خنساء اخلاق دبیر نے اوّل انعام حاصل کیا۔
  • انڈر 17 (200 میٹر دوڑ) میں فاطمہ سلیم چاؤس نے دوّم انعام حاصل کیا۔
  • انڈر 17 (100 میٹر دوڑ) میں فاطمہ نجم الدین ساکھرکر نے سوّم انعام حاصل کیا۔
  • انڈر 17 گرلز ریلے ریس (400 میٹر دوڑ) میں فاطمہ سلیم چاؤس، فاطمہ نجم الدین ساکھرکر، شفاء فیصل چوگلے، خنساء اخلاق دبیر نے اوّل انعام حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔
  • انڈر 17 بوائز ریلے ریس (400 میٹر دوڑ) میں حسن سعید پرکار، خالد مشتاق درویش، صفان سلمان موگاے، وائز برہان الدین خان نے سوّم انعام حاصل کیا۔
  • لمبی چھلانگ (انڈر 17) میں فاطمہ سلیم چاؤس نے اوّل انعام حاصل کیا۔
  • انڈر 12 لمبی چھلانگ میں مہرین کامل درویش نے اوّل انعام حاصل کیا۔
  • انڈر 17 لمبی چھلانگ میں سابق جاوید درویش نے سوّم انعام حاصل کیا۔
  • 200 میٹر تیز دوڑ میں صلاح فیصل چوگلے نے دوّم انعام حاصل کیا۔

کھیلوں کے مقابلے کی ہونہار طالبہ فاطمہ سلیم چاؤس کو بیسٹ کھلاڑی ٹرافی سے نوازا گیا۔ تمام کامیاب اوّل، دوّم، سوّم مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تمغوں اور سندوں سے نوازا گیا۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب شبیر عمر ولیلے صاحب نے تمام شریک کھلاڑی طلبہ و طالبات، پی ٹی ٹیچر فضل الدین بامنے سر، ریپریزنٹیٹیو معلمہ آفرین شیخ میڈم، طلبہ کی نگران کار ترنم شیخ میڈم اور تمام اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی۔

Share