انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کا ایس ایس سی امتحان میں شاندار کارکردگی

اسکول کا رزلٹ صد فیصد ،تین طالبات نے میرٹ لسٹ میں شامل
مدنپورہ ( پریس ریلیز) انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کا ایس ایس سی امتحان کا نتیجہ بہت شاندار رہا اسکول کی سبھی ۶۸ طالبات کامیاب ہوئیںاسکول کی تین طالبات میرٹ لسٹ میں آئیں جن میں پر ۹۶۰۸۰ فیصد نمبروں کے ساتھ انصاری رفعت سراج الدین اول رہیںانصاری صائمہ نے ۹۴.۶۰ اور انصاری صدف نے ۹۰.۲۰ فیصد نمبر حاصل کئےجبکہ ۲۵ طالبات نے امتیازی نمبروں سے کامیابی کی ۱۱ طالبات نے فرسٹ کلاس اور ۸ طالبات نے سیکنڈ کلاس میں کامیابی حاصل کی ۔ پرنسپل مومن قیصر جہاں نے اسکول کی اس شاندار کار کردگی پر بھی اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی بھی تدریسی وغیر تدریسی عملے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ہم سب کی محنت رنگ لائی ہے اور انجیر ہائی اسکول مد نپورہ نے اپنا ایک بار پھر اپنا لوہا منوالیا ہے یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ہم محنت کریں تو کیا کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔

Share