مروڈ جنجیرہ (فاطمہ محمود افراد): مروڈ جنجیرہ کے وسنت راؤ نائیک کالج کے بانی، سابق مرکزی وزیر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ بیریسٹر عبدالرحمن انتولے کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر وشواس چوان نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے بیریسٹر عبدالرحمن انتولے کی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو ان کے نقش قدم پر چلنے اور ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
تقریب کے دوران طلبہ کے لیے تقریری اور تحریری مقابلے منعقد کیے گئے۔ تقریری مقابلے میں گائیکر سوجل نے پہلی، اقصیٰ حسینی نے دوسری، اور روشنی مہاترے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح تحریری مقابلے میں پہلی پوزیشن پنگارکر ماریہ عبدالجلیل، دوسری اقصیٰ حسینی، اور تیسری روشنی مہاترے نے حاصل کی۔ اس موقع پر آر سی گھرت نے خصوصی شرکت کی اور کامیاب طلبہ کو اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
تقریب میں کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ اسماعیل گھولے، وانی عمر وڈکر، ڈاکٹر ایم اے کوکاٹے، ریاض ڈھاکم، اُدّو ممبئی کر، کسان بالی، تابش ڈھاکم، چنتامن مکو، اور کالج کے انچارج پرنسپل جے کے کامبلے سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
مقررین نے بیریسٹر عبدالرحمن انتولے کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیما ناہید، ڈاکٹر این ایم باگُل، پروفیسر رجّب مُسکان، پودّار چنتن، پروفیسر باگھوے پرنو، پروفیسر ستوڈکر سیدھیش، ڈاکٹر مہاترے، ڈاکٹر گائیکواڑ، ڈاکٹر بیرگنڈے، ڈاکٹر منیشور، اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنای