مبارك كاپڑی،ممبئی
دراصل كئی صدیوں تك همارے حكمراں امریكه، برطانیه اور فرانس كے صدور سے زیاده طاقتور تھے مگر ان كو اپنی ترجیحات كا علم هیں تھا۔ ترجیحات سے لا علمی كتنی بڑی كوتاهی هوتی هے اس كو سمجھنے كے لیے هم تاریخ كے چند صفحات پلٹنا چاهیں گے۔
۱۔مغل بادشاه جهانگیر كی بینائی كمزور هوئی تو ایك انگریزطبیب نے اسے ایك عینك پیش كی۔ جس پر بادشاه بے حد خوش هوا اور اس عینك پر هیرے جواهرات بھی لگادئے مگر عینك بنانے كا كارخانه قائم كرنے كا خیال بادشاه كو نهیں آیا۔
۲۔مغل بادشاه فرخ سیر كی بیٹی بیمار هوئی اور اس كا علاج ایك انگریز ڈاكٹر نے كیا تب همارے بادشاهوں كی ایك اسٹائل هوا كرتی تھی، اس كے مطابق اس نے پوچھا مانگو كیا مانگتےهو؟ اور اس طرح بادشاه نے جنوبی هند كے سارے محصولات ایسٹ انڈیا كمپنی كے لیے مختص كردئیے۔
۳۔شاهجهاں نے اپنی بیگم كی یاد میں آگره میں تاج محل بنایا۔ اس بادشاه كے پاس دنیا كے بهترین آركٹیكٹ كی ایك فوج موجود تھیں۔ایك بابصیرت حكمراں نے ان كی مدد سے آگره میں تاج محل كے بجائے ممتاز محل یونیورسٹی آف آركیٹیكچر بنائی هوتی۔ اس یونیورسٹی سے اب تك لاكھوں مسلم نوجوان آركٹیكٹ تیار هوئے هوتے۔ شاهجهاں كا تاج محل فن تعمیر كا بهترین نمونه هے۔ البته اس كے ذریعے حاصل هونے والی كروڑوں كی آمدنی سے ایك روپیه بھی اس قوم كو براه راست نهیں ملتا۔ اب كچھ لوگ شاید یه كهیں گے كه اس زمانے میں یونیورسٹی وغیره كا چلن كهاں تھا؟ ان لوگوں كی معلومات كے لیے هم عرض كریں كه شاهجهاں كے دور سے ۵۳۲؍ سال قبل آكسفورڈیونیورسٹی، ۴۷۵؍ سال قبل پیریس یونیورسٹی اور ۴۱۵؍ سال قبل كیمبرج یونیورسٹی قائم هوچكی تھی۔اس ضمن میں ایك بات اور سن لیجئے۔ اپنی بیوی كی یاد میں ایك یا كئی اسپتال اور ممبئی كے كنگ ایڈورڈ میموریل ( كے ای ایم) اسپتال سے كئی گنا بڑے اسپتال ملك بھر میں قائم كرسكتا تھا اور ان اسپتالوں سے قوم كو هزاروں ڈاكٹر هر سال مهیا هوسكتے تھے۔
۴۔جدید علوم سے بیزاری كا انجام كیا هوتا هے، همارے طلبه اس كو نوٹ كرلیں۔ بكسری كی جنگ سے قبل همارے شهنشاه انگریزوں اور برطانیه كو خاطر میں نهیں لاتے تھے اور كیوں كر لاتے ان كو نظر میں وه ۴۰؍ لاكھ مربع كلو میٹر كے بر صغیر كے شهنشاه تھے اوربرطانیه صرف ایك چھوٹا سا جزیره تھا۔ مگر صرف دو سو نفوس پر مشتمل ایسٹ انڈیا كمپنی نے مغلیه سلطنت كی چولیس هلادیں اور آخری شهنشاهٔ هند كو ایك گودام میں قید تك كرلیا جهاں ۸۲؍ ساله شهنشاه انگیٹھی كے كوئلے سے دیوار پر اپنے اشعار لكھا كرتے۔