وُہور: NEP پر ایک رہنمائی ورکشاپ فجندار ویمن ڈگری کالج وُہور میں ایڈمنسٹریشن آفیسر جناب غلام محمد کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔ NEP تقریب کا آغاز بی اے کی طالبہ سین عفیفہ ادریس کی تلاوت سے ہوا۔ اس گائیڈنس ورکشاپ میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء نے حصہ لیا۔
فجندار ویمن ڈگری کالج کے پرنسپل شیخ عبدالحکیم عبدالرزاق نے اپنے افتتاحی کلمات میں این ای پی کی اہمیت اور افادیت کے ساتھ ساتھ تقریب کا مقصد بھی بیان کیا۔ آپ نے جدید حالات میں جدید تعلیمی نظام پر مفید گفتگو کی۔
پروفیسر فائزہ منان پانساری صاحبہ نے تقریب کے مہمانوں اور دیگر معززین کا تعارف کرایا اور انہیں ادارے کی جانب سے تحائف پیش کیے۔ مورے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر دیپک راویرکر صاحب نے این ای پی کے تحت تعلیمی تبدیلیوں کی تفصیلی وضاحت کی۔ آپ نے یہ بھی بیان کیا کہ تعلیمی نظام مستقبل میں کس طریقے سے ترتیب دیا جائے گا اور طلباء کے لیے یہ نظام کس طرح مفید ہوگا۔ آپ نے اس موضوع پر طویل معلومات پیش کیں۔
ڈاکٹر منگیش گورے نے این ای پی سے دستیاب سہولیات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا اور تعلیمی نظام سے طلبہ کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اس کی رہنمائی کی۔ الغرض پورا ورکشاپ طلباء و طالبات کے لیے فائدہ مند رہا۔
فجندار ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے پرنسپل راحیل شمس الدین فجندار نے دونوں مہمانوں کی معلوماتی گفتگو کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء کے اچھے نظم و ضبط کے ساتھ ورکشاپ پروفیسر سعیدہ جنید وسگرے کے شکریہ کے ساتھ مکمل ہوا۔
پورے ورکشاپ کی اینکرنگ پروفیسر فائزہ منان پانساری نے کامیابی سے انجام دی۔ راشٹر گیت کے بعد اختتام کا اعلان کیا گیا۔