مجھ کو جانا ہے بہت اونچا حدِ پرواز سے

ڈاکٹر آمنہ ہمدولے کی طب میں ایم ایس ڈگری مکمل

کھیڈ (جلال قادری): کھیڈ تعلقہ کے رجویل بستی کے معزز گھرانے کی ہونہار دختر آمنہ نسیم عبداللہ ہمدولے نے ڈی۔ وائی پاٹل یونیورسٹی، نوی ممبئی سے شعبۂ طب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر آف سرجری (ایم ایس) کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ ڈاکٹر آمنہ نے یہ ڈگری اپنی لگن، عزم و حوصلے اور ثابت قدمی سے حاصل کی ہے اور اپنے والدین کے خوابوں کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے تعلیم کے ابتدائی ایام سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آمنہ نے اسکولی تعلیم بامبے کیمبرج انگلش اسکول اندھیری، ممبئی سے حاصل کی، میٹھی بائی کالج، ولے پارلے سے بارہویں سائنس کامیاب کی، پھر تیرنا میڈیکل کالج، نیرل، نوی ممبئی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ اس کے بعد اپنی تعلیمی پرواز کو جاری رکھتے ہوئے ڈی۔ وائی۔ پاٹل میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اب ایم ایس ڈگری بھی مکمل کر لی ہے۔

ڈاکٹر آمنہ ڈریم لائن فیول اسٹیشن (پیٹرول پمپ)، ساکھرولی (کھیڈ) کے مالک نسیم اور معروف کاروباری عبداللہ ہمدولے صاحب (رجویل، کھیڈ) کی بیٹی ہیں نیز نوجوان کاروباری دانش ہمدولے کی بہن ہیں۔ ان کی بڑی بہن سحر عبداللہ ہمدولے بھی ڈاکٹر ہیں اور الہاس پاٹل میڈیکل کالج، جلگاؤں میں ماسٹر آف سرجری (ایم ایس) کے دوسرے سال میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈاکٹر آمنہ کو اس شاندار کامیابی پر ہر سطح سے مبارکباد اور تعریفیں موصول ہو رہی ہیں۔

Share