میراروڈ اندرا گاندھی اسپتال میں ڈائلاسیس کے دوسرے یونٹ کا افتتاح

میراروڈ ( ساجد محمود شیخ) میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے بھارت رتن اندرا گاندھی اسپتال میں ایک نئے جدید ترین ڈائیلاسیس یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے یہ افتتاح میونسپل کمشنر اور شہر کے موجودہ منتظم رادھا بنود شرما کے ہاتھوں ہوا ہے واضح رہے کہ ۲۰۲۲ میں میونسپل کارپوریشن کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے اب تک میونسپل کمشنر ہی بطورِ منتظم کارپوریشن کا انتظام سنبھال رہے ہیں ۔میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اندرا گاندھی اسپتال میں پہلے ۸ مشینیں تھیں کام کر رہی تھیں اب مزید ۵ مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے یہ مشینیں میکنگ دی ڈیفرنس اور پی پی اے ایس کے مالی تعاون سے خریدی گئیں ہیں شہری انتظامیہ کے مطابق اس مزید اور مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور مریضوں کو ممبئی جانا نہیں پڑے گا بالخصوص غریب مریض کو ڈائیلاسیس کرواتے ہیں انہیں وقت پر اپائنٹمنٹ نہیں ملنے کی وجہ سے وہ پریشان رہتے تھے یہ نیا ڈائیلاسیس سینٹر ایسے مریضوں کو راحت پہنچانے کا کام کرے گا اس موقع پر میونسپل کمشنر رادھا بنود شرما نے ڈائیلاسیس مشینوں کے لئے مالی تعاون فراہم کرنے پر غیر سرکاری تنظیموں میکنگ دی ڈیفرنس اور پیراگ پاریکھ فنانشیل ایڈوائزری سروس کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا میرابھائندر میونسپل کارپوریشن اپنے شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور یہ نیا ڈائیلاسیس یونٹ اس سمت میں ایک اہم قدم ہوگا ۔

Share