مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول کے زیر اہتمام یکروزہ تکمیل حفظ قرآن مجید و جلسہ دستار بندی اختتان پذیر

قرآن کریم ہی وہ کتاب جسے کوئی بھی عالمی سازش ختم نہیں کر سکتی ۔ قاری رشید احمد اجمیری
مهاڈ:گذشتہ 24/ نومبر بروز اتوار مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول کے زیر اہتمام تکمیل حفظ قرآن مجید و جلسہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا ہے اس اجلاس کی صدارت حضرت اقدس مولانا محمد بن عمر گجراتی استاذ حدیث و تفسیر جامعہ حسینیہ عربیہ شریورھن نے فرمائی جبکہ خصوصی مقرر کے طور پر حضرت اقدس قاری رشید احمد اجمیری شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ راندیر گجرات مدعو رہے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت نبی ﷺ سے ہوا۔
بعدہ تکمیل حفظ قرآن مجید کے آخری درس کے لئے حضرت اقدس قاری رشید احمد اجمیری صاحب اسٹیج پر تشریف لائے اور دو فارغ حفاظ کاشف شکیل پیویکر ( وہور ) اور سعود ساجد ساکھر ( اراثھی) کو آخری درس دیکر انکے سروں میں وراث انبیاء کا تاج سجانے کی کاروائی مکمل کی اسکے بعد مفتی اصغر کھوپٹکر مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول دابھول نے مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول کی یوم تاسیس سے لیکر اب تک کی تعلیمی اور علاقے میں سماجی و فلاحی خدمات کی انجام دہی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے عوام الناس کو موجودہ حالات و کوائف سے آگاہ کیا مزید انہوں نے کہا کہ علاقے میں رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے موجودہ جگہ اور دیگر وسائل بہت کم پڑ رہے ہیں اسلئے ہمیں یہاں سے باہر نکل کر کہیں بڑی جگہ تلاش میں ہیں جسمیں ہم مزید عمدہ طریقے سے عوامی خدمات اور تعلیمی کارکردگی میں نکھار پیدا کر سکیں گے اسکے لئے فرزندان توحید کے ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر سے اپیل بھی کی کہ اس بڑے تعلیمی پروجیکٹ کے لئے ہمارا تعاون کریں اس اجلاس میں بطور مقرر خصوصی مدعو رہے حضرت اقدس قاری رشید احمد اجمیری صاحب نے قرآن کریم کی عظمت و فضیلت پر ولولہ انگیز اور ایمان افروز باتیں کہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم ذلیل و خوار اسلئے ہورہے ہیں کہ ہم قرآن پڑھتے نہیں اگر پڑھتے بھی ہیں تو قرآن کے پیغامات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے یہ ایسی کتاب ہے جسے عالمی کوئی بھی سازش ختم نہیں کر سکتی اور دنیا میں امن و سکون کا واحد ذریعہ قرآن ہے آج ہم مسلمانوں کی بدنصیبی ہے کہ اس مقدس کتاب کو ہم نے ترک کر رکھا ہے ۔
یہ اجلاس تکمیل حفظ قرآن مجید ہر آئینہ کامیاب رہا اس اجلاس کی نظامت مولانا عارف حسین طیبی ناظم تعلیمات مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول نے بحسن و بخوبی انجام دیئے اس اجلاس میں جہاں مختلف تعلقہ جات کے عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں علاقے اور خطے کےسماجی ، تعلیمی ، ملی اور سیاسی شخصیتوں کی شرکت بھی بڑی تعداد میں ہوئیں جسمیں انجمن درمندان تعلیم و ترقی کے صدر مفتی رفیق پورکر صاحب ، سیکریٹری قاری عثمان کاروباری ، فجندار ہائی اسکول اینڈ جونیئر و سینئر کالج کے چیئر مین عبد الروف فجندار سر ، سی ای او ندیم فجندار اور پرنسپل راحل فجندار سر ، مفتی مظفر سین ، قاری عبد الستار راہٹول کر ، مولانا عبد السلام جلال ، مفتی نظیر کرجیکر ، مولانا عبد المجید جھٹام ، مفتی تابش دیشمکھ ، ڈاکٹر عبد اللہ چودھری کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں ۔اخیر میں حضرت قاری رشید احمد اجمیری صاحب کی رقت آمیز دعاؤں اور مفتی اصغر کھوپٹکر صاحب کی کلمات تشکرانہ کی ادائیگی کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ادارے کی جانب سے بعد نماز مغرب تمام شرکاء اجلاس کے لئے طعام کا بھی معقول نظم کیا گیا تھا۔

Share