آواز گروپ کے اردو، مراٹھی صحافیوں کی مشاورتی نشست کامیاب


صحافت میں جدید ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال پر معلوماتی رہنمائی

مہاڈ (نامہ نگار):
آواز گروپ، خطۂ کوکن کی اردو اور مراٹھی صحافت کا ایک معتبر نام، اپنے تحت اردو ہفت روزہ اخبار “کوکن کی آواز” اور مراٹھی روزنامہ “رائے گڑھ چا آواز” پابندی سے شائع کرتا ہے۔ گذشتہ دنوں آواز گروپ کے تحت دونوں اخبارات سے منسلک صحافیوں اور قلمکاروں کی ایک مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت مفتی رفیق پورکر مدنی صاحب نے کی۔

یہ نشست ہوٹل ویلکم، مہاڈ کے ہال میں منعقد کی گئی، جس کے صبح کے سیشن میں کوکن کی آواز کے صحافیوں اور دوپہر کے سیشن میں رائے گڑھ چا آواز کے صحافیوں کی ملاقات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ دوران نشست، دونوں اخبارات کے صحافیوں اور قلمکاروں نے ظہرانے (لنچ) کا لطف ہوٹل ویلکم میں اٹھایا اور بہترین انتظام پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Share