انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ نے محکمہ تعلیم کے انعامی مقابلے میں تیسرا انعام حاصل کیا

مدنپورہ ( پریس ریلیز) انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ نے حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کے تحت ہوئے اسکولوں کے مابین مقابلہ مکھیہ منتری ماجھی شالا سندر شالا میں ممبئی ضلع میں یو آر سی سطح پر تیسرا انعامحاصل کرکے قابل فخر کامیابی حاصل کی ہے محکمہ تعلیم کی جانب سے گرونانک ہائی اسکول سائن میں منعقدہ ایک تقریب میں اسکول کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سند سے نوازا گیا پرنسپل مومن قیصر جہاں نے بتایا اس مقابلے کا رجسٹریشن آن لائن کرنا تھا اس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب اسکول کا معائنہ کیا گیا اسکول کے بنیادی ڈھانچہ کا معائنہ کیا گیا اسکول کی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں ،پرنسپل اور اسٹاف کی تعلیمی و پروفیشنل لیاقت ، اور محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ مہمات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا اس حکومتی انعام کے فوائد بتاتے ہوئے کہا مکھیہ منتری ماجھی شالا سندر شالا مہم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکولوں کو اضافی مالی امداد و وسائل مل سکتے ہیں اس انعام کا استعمال اسکول میں سہولیات میں اضافے کلاس روم کو جدید بنانے اور کھیلوں کے لئے مزید سامان کی فراہمی ممکن ہے یہ کامیابی اسکول کی ساکھ کو مضبوط بنائے گی مزید طلبہ اور باصلاحیت اساتذہ کو اسکول کی جانب راغب کرے گی ۔

Share