مدنپورہ ( پریس ریلیز) انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں ماحولیات سے باخبر رکھنے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ایکو کلب کا قیام عمل میں آیا اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ سبھی جماعتوں کی طالبات کو اس میں شامل کیا گیا ہے اس سرگرمی کی انچارج ٹیچر ثریّا مس نے کہا کہ اس ایکو کلب کا مقصد صحت مند و پائیدار طرزِ زندگی توانائی کی بچت ،پانی کی بچت ،پلاسٹک کے استعمال سے گریز ہے اس کے لیے طالبات میں خصوصی سرگرمیاں ہوں گی خصوصی لیکچر ،ڈرامے مونو ایکٹنگ ،شجر کاری اور صاف صفائی کے پروگرام ہوں گے ۔پرنسپل مومن قیصر جہاں نے بتایا کہ اس سرگرمی کا مقصد طالبات میں ماحولیات سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ماحول کو بہتر بنانے اور اسے محفوظ بنانے میں فعال کردار ادا کر سکیں بچوں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہی ہوگی ان میں تخلیقی سوچ پیدا ہوگی اور انہیں وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دے گی ۔
انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں ایکو کلب کا قیام
