awazadmin

Understanding the Difference Between STAMP DUTY and REGISTRATION

Skipping either step can lead to significant legal problems

by Dr. Danish Lambe

When dealing with legal documents, especially in property transactions, understanding the difference between stamp duty and registration is crucial. Although they are closely related, they serve different purposes and are governed by different laws. Here’s a detailed explanation.

What is STAMP DUTY?

Stamp duty is a tax imposed by the government on certain legal documents. It is governed by the Indian Stamp Act, 1899, or the respective stamp laws of individual states. The primary purpose of stamp duty is to validate the document and make it legally enforceable.

For instance, when buying a house or entering into a lease agreement, you are required to pay stamp duty. The amount varies depending on the type of document, transaction value, and the state where it is executed. Failure to pay the required stamp duty can result in serious consequences. The document can be impounded by authorities, meaning it is seized due to insufficient stamp duty, and it cannot be used as evidence in court unless the unpaid duty, along with a penalty (up to ten times the unpaid amount), is paid. Therefore, paying the correct stamp duty ensures the document’s legal validity.

What is REGISTRATION?

Registration is the process of officially recording certain documents with the government. It is governed by the Registration Act, 1908 and is primarily meant to provide public notice of the transaction and prevent fraud. Registration makes the document legally enforceable and creates a public record of the transaction.

For example, if you sell a property, the sale deed must be registered to transfer ownership legally. Without registration, the document does not affect property rights and cannot be used as evidence to prove ownership in most cases. However, registration is not required for all documents. For instance, lease agreements for less than one year are generally exempt from mandatory registration. Similarly, partnership deeds, though recommended to be registered, are admissible in court for certain purposes if not registered.

Key Differences Between Stamp Duty and Registration

The main difference lies in their purpose and function. Stamp duty is a tax that validates the document, while registration makes it enforceable and provides legal recognition. Stamp duty applies to a wide range of documents, whereas registration is required only for certain transactions, such as property transfers, as specified under Section 17 of the Registration Act, 1908. Additionally, stamp duty rates and registration requirements can vary significantly across different states in India, so it is important to check the local laws.

Why Are Both Important?

Both stamp duty and registration play a vital role in legal documentation. Stamp duty ensures the document is legally valid, while registration ensures the document is enforceable and serves as public proof of the transaction. Skipping either step can lead to significant legal problems. For example, a document without stamp duty cannot be used in court, and an unregistered property sale deed does not legally transfer ownership. Additionally, failure to register a document such as a sale deed can lead to disputes, financial loss, or challenges in future transactions involving the property.

A Practical Example

Imagine you are buying a house. To complete the transaction, you first pay stamp duty to validate the sale agreement. Then, you register the sale deed to legally transfer ownership. If you fail to do either, the document will not be legally valid or enforceable, and you may face ownership disputes or legal challenges in the future.

Conclusion

Stamp duty and registration are two separate yet equally important processes. Stamp duty makes a document valid, while registration provides enforceability and transparency. Neglecting either step can result in legal and financial consequences. It is important to check local laws, as stamp duty rates and registration processes vary across states. Always ensure compliance with both to safeguard your legal rights and avoid complications. To avoid costly mistakes, consult a legal expert to navigate these processes and ensure your documents are properly stamped and registered. These simple steps can save you from complex problems in the future.

रोहा तालुका पेन्शनर संघटनेतर्फे पेन्शनर डे उत्साहात साजरा

रोहा, (सुहास खरीवले)रोहा तालुका शासकीय व निमशासकीय सेवा निवृत्तांचे संघटनेतर्फे 17 डिसेंबर हा पेन्शनर डे समारंभ रोहा ज्येष्ठ नागरिक सभागृहात अतिशय उत्साहात साजरा करण्यात आला. या समारंभास प्रमुख अतिथी म्हणून सकल मराठा महासंघाचे जिल्हाध्यक्ष भाई व्ही. टी. देशमुख आणि संघटनेविषयी मार्गदर्शन करण्यासाठी प्रमुख वक्ते म्हणून ज्येष्ठ नागरिक मंडळाचे अध्यक्ष पी. बी. सरफळे रावसाहेब उपस्थित होते.

संघटनेचे अध्यक्ष मारुती राऊत यांनी प्रथम प्रास्ताविक केले. त्यानंतर मार्गदर्शन करताना सरफळे रावसाहेब म्हणाले, “आजचा 17 डिसेंबर हा पेन्शनरांसाठी ऐतिहासिक दिवस आहे. याच दिवशी 1982 साली सुप्रिम कोर्टाने निर्णय दिला की, पेन्शनरांना पेन्शन देणे हे केवळ सरकारचे औदार्य नसून तो पेन्शनरांचा हक्क आहे.

तसेच त्यांनी आपले पेन्शन बंद होईल अशा अफवांवर विश्वास ठेवू नये असे सांगून स्पष्ट केले की, दिवसेंदिवस बदलणारी परिस्थिती व वाढत्या गरजांचा विचार करून शासनाने पेन्शनर व त्यांच्या वारस कुटुंबासाठी अनेक शासन निर्णय निर्गमित केले आहेत. पेन्शन अंशदान कपात व वैद्यकीय भत्त्याच्या मुद्द्यावर सकारात्मक निर्णय घेण्यासाठी शासनस्तरावर कार्यवाही सुरू आहे, आणि याही मागण्यांना लवकरच मान्यता मिळेल. मात्र, संघटनेतून एकत्र राहणे गरजेचे आहे, असे आवाहन त्यांनी केले.

या समारंभात वयाची 75 वर्षे पूर्ण केलेल्या ज्येष्ठ नागरिकांचा (सुनिता बारसकर, सुरेश चाळके, विठोबा दिघे, साधना वालेकर, मारुती जंगम, मंगला राऊत, अरुणा जाधव, शांताराम महाडीक) शाल, श्रीफळ, गुलाबपुष्प आणि सन्मानपदक देऊन सत्कार करण्यात आला. तसेच वैवाहीक जीवनाची 50 वर्षे पूर्ण केलेल्या दाम्पत्यांचा (शरद गुडेकर, जयराम जाधव, विठोबा दिघे, केशव बागुल, मारुती जंगम, काशीराम गोरीवले, गजानन खराडे) सत्कार करण्यात आला.

गेल्या शैक्षणिक वर्षात ज्या विद्यार्थ्यांनी शिक्षण मंडळ व विद्यापीठ परीक्षांमध्ये उच्च श्रेणीत यश संपादन केले त्यांचा गौरव करण्यात आला. यात आदित्य भोई, इशा पाटील, सिया सरफळे, सोहम सरफळे, आर्या गडमुळे, तेजल नील इत्यादी 13 विद्यार्थ्यांचा समावेश होता.

प्रमुख अतिथी भाई व्ही. टी. देशमुख यांनी त्यांच्या भाषणात संघटनेचे महत्व आणि एकत्रित राहण्याचे फायदे सांगितले. या समारंभात संघटनेचा जिल्हा ऑडिटर एम. डी. भोईर आणि अपंग सेवानिवृत्त कर्मचारी दिलीप ढवळे यांचाही यथोचित सत्कार करण्यात आला.

समारंभात श्री सत्यनारायण पूजा व महाप्रसादाचे आयोजन करण्यात आले होते.

समारंभ यशस्वी करण्यासाठी उपाध्यक्ष सुरेश मोरे, सचिव नारायण पाटील, सुधाकर वालेकर, एस. एन. गायकवाड, शरद गुडेकर, अनंत पाटणकर, चंद्रकांत गावडे, चंद्रकांत टिकोणे, भगवान बामुगडे, शरद नागवेकर, शैलजा देसाई, संजीवनी कडपेकर, दिपाली धनावडे, संध्या मळेकर, अक्षता साखळकर, अनुराधा धुमाळ यांनी विशेष परिश्रम घेतले.

समारंभाचे सूत्रसंचालन आणि आभार प्रदर्शन सुरेश मोरे सर यांनी केले.

आवाज परिवाराच्या पत्रकारांचा स्नेहमेळावा संपन्न

यावेळी संपादक दिलदार पुरकर यांनी गेली अनेक वर्षांपासून रायगडचा आवाज व कोकण की आवाजचे प्रतिनिधित्व करीत आहात. याही पुढे पेपर वाढीच्या दृष्टीने प्रयत्न करावेत असे आवाहन केले. हनिफ पुरकर यांनी पत्रकारिता हे समाज सेवेचे कार्य असून जनतेचा आवाज असलेले वृत्तपत्र हे तुमचे हत्यार असून त्याचा गैरवापर न करता लोककल्याणासाठी करावा असे सांगितले.

यावेळी सैफुल्ला पुरकर यांनी एआय आर्टिफिशियल इंटेलिजन्स बाबत मार्गदर्शन केले तर दानिश लांबे यांनी आवाज न्यूज पोर्टलची माहिती दिली. या स्नेहमेळाव्यानिमित्त आयोजित केलेल्या स्नेहभोजनाचा आस्वाद सर्वांनी घेतला.

عیسوی کیلنڈر کے متعلق ایک غلط فہمی

دنیا میں سب سے زیادہ رائج دو کیلنڈر ہیں: ایک عیسوی یا شمسی کیلنڈر، دوسرا ہجری یا قمری کیلنڈر۔ عیسوی کیلنڈر کو “عیسوی” اس لیے کہتے ہیں کہ اس کا پہلا سال سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت کے سال کو قرار دیا گیا ہے، اور اسے “شمسی” اس لیے کہتے ہیں کہ شمس یعنی سورج کی نقل و حرکت کے اعتبار سے اس کے دن و مہینے متعین کیے گئے ہیں

ہجری کیلنڈر کو “ہجری” اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کا پہلا سال سید الاولین و الآخرین محمد عربی ﷺ کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے سال کو قرار دیا گیا ہے اسے “قمری” اس لیے کہتے ہیں کہ اس کے دن و مہینے چاند کی نقل و حرکت سے وابستہ ہیں

اوپر کی وضاحت سے ان دونوں کیلنڈروں کے زیادہ رائج ہونے کی ایک ظاہری وجہ بھی سامنے آتی ہے دنیا میں تعداد کے اعتبار سے سب سے زیادہ عیسائی ہیں، اور عیسوی کیلنڈر کا تعلق سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش سے ہے چونکہ عیسائیوں کے بعد اسلام کے پیروکار سب سے زیادہ ہیں، اور ہجری کیلنڈر سے بہت ساری اسلامی عبادات جڑی ہوئی ہیں، مزید یہ کہ ہجری کیلنڈر کا تعلق جناب محمد رسول اللہ ﷺ کی مبارک ذات سے ہے

بعض لوگ یہ کہتے اور پیغام بھیجتے ہیں کہ “ہمیں جنوری پر نئے سال کی مبارکباد نہ دی جائے بلکہ محرم پر دی جائے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا سال ہجری سال ہے جو محرم سے شروع ہوتا ہے” یہ کہنا خلوص پر مبنی ہو سکتا ہے لیکن دو وجوہات کی بنا پر یہ مناسب نہیں

پہلی وجہ یہ ہے کہ شریعت نے نئے سال کی ابتدا کو مبارکباد یا دعا کے لیے کوئی خاص موقع قرار نہیں دیا دین سمجھ کر ایسا کرنا یا معمول بناکر ایسا کرنا، خواہ محرم کے آغاز پر ہی کیوں نہ ہو، بدعت اور گمراہی کا سبب ہے اگر ایسا مستقل معمول نہ بنایا جائے تو یہ بدعت نہیں، لیکن پھر بھی لغو اور لاحاصل کام ضرور ہے، اور لغو کام سے بچنا ہر سچے مومن اور سمجھدار انسان کے لیے ضروری ہے

دوسری وجہ یہ ہے کہ اسلام میں قمری مہینے کی اہمیت ہے کیونکہ رمضان کے روزے، عید الفطر، حج کے ایام، اور زکوة کے حساب کتاب کا تعلق قمری مہینوں سے ہے لیکن یہ بھی ذہن میں رہے کہ جس طرح چاند اللہ کی مخلوق ہے، اسی طرح سورج بھی اللہ کی مخلوق ہے قرآن و سنت کے متعدد نصوص سے پتا چلتا ہے کہ دونوں اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں اس لیے سال اور کیلنڈر چاہے چاند سے وابستہ ہو یا سورج سے، دونوں ہمارے ہیں

ہجری کیلنڈر کے تئیں مسلمانوں کی غفلت ایک حقیقت ہے مسلمانوں کی بڑی تعداد کو ہجری مہینوں کے نام بھی یاد نہیں، حالانکہ اسلام کی بہت ساری عبادتیں ہجری کیلنڈر سے وابستہ ہیں
رمضان المبارک، جو ہجری کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے، میں روزہ رکھنا فرض ہے
شوال کی پہلی تاریخ کو عید الفطر ہوتی ہے
ذی الحجہ کے مہینے میں حج اور عید قرباں ہوتی ہے
ہر ہجری مہینے کی تیرہ، چودہ، اور پندرہ تاریخ کو روزہ رکھنا مسنون ہے
محرم میں نو اور دس یا دس اور گیارہ تاریخ کو روزہ رکھنا مسنون ہے

ان کے علاوہ زکوة کے حساب کتاب اور عدت کے معاملات میں بھی ہجری کیلنڈر کی ضرورت پڑتی ہے

شمسی کیلنڈر کی تاریخیں بالکل متعین ہوتی ہیں، چنانچہ سفر کی بکنگ جیسے معاملات میں یہ سہولت فراہم کرتا ہے اس لیے ان معاملات میں شمسی کیلنڈر کا استعمال شرعی طور پر جائز ہے

قمری کیلنڈر کو شرعی احکامات کا مدار رکھنے کی کئی حکمتیں ہیں
دنیا کے بعض خطوں میں چھ مہینے سورج طلوع اور چھ مہینے غروب رہتا ہے، لیکن چاند نارمل طور پر نکلتا اور ڈوبتا ہے، جس سے حساب آسان ہو جاتا ہے
قمری مہینے موسم کے تعین سے آزاد ہیں، اس لیے رمضان اور حج جیسے اہم مہینے ہر موسم میں آتے ہیں

اسلامی عبادات کے لیے قمری کیلنڈر کا انتخاب اللہ تعالیٰ کی حکمت اور انصاف کا مظہر ہے چاند اور سورج دونوں اللہ کی مخلوقات ہیں اور اللہ کی نعمتیں ہیں اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ شمسی کیلنڈر غیر اسلامی ہے

بین مذاہب شادیوں کا محرک: نکاح میں تاخیر

مفتی فیاض احمد محمود برمارے، شرنگارتلی

اسلام میں نکاح ایک مقدس مفہوم کا حامل ہے۔ اس کے تقدس کے لیے اتنی بات کافی ہے کہ رحمت دوعالم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی سنت قرار دیا ہے۔ نسبت و استناد کی بڑی اہمیت ہوتی ہے؛ اسی سے اشیاء میں روحانیت پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں نکاح صرف جنسی تسکین کا نام نہیں بلکہ یہ ایک عبادت بھی ہے۔ احادیث و سیرت میں نکاح کے فضائل و مسائل تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ نکاح کرنے والے پر شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان امور کی رعایت کرے تاکہ نکاح کے انوار و برکات سے اپنی زندگی روشن رکھ سکے۔

اسلام نے نکاح کا جو تصور پیش کیا ہے، اسی میں خیروبرکت ودیعت کی گئی ہے۔ اس کے سوا جو سماجی تصور معاشرے میں نظر آتا ہے، وہ اپنی تمام چمک دمک کے باوجود روحانیت، خیرو بھلائی اور حقیقی سعادتوں سے خالی ہے۔ اہل دل اور صاحب نظر شخصیات اسلامی اور سماجی تصورات کا فرق بخوبی سمجھتی ہیں اور اپنے عمل سے ان تصورات کا احترام کرتی ہیں۔

اسلام ایک دینِ فطرت ہے، جس کی ہر تعلیم میں رحمت کے ساتھ اعتدال پنہاں ہے۔ یہی اعتدال اور رحمت اسلام کی ہر تعلیم میں آسانی پیدا کرتی ہیں۔ جب انسان اس اعتدال کی روش سے ہٹتا ہے تو وہ افراط و تفریط کی خاردار وادیوں میں گم ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی کے ہر موڑ پر اسلام کی رہنمائی اور سنت کی پیروی بے حد ضروری ہے۔

دورِ حاضر میں نکاح کو چند معاشرتی اور سماجی رسم و رواج اور خاندانی طور طریقوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ نئی نئی برائیاں اور دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں، جن سے سب پریشان ہیں۔

اسلام میں نکاح ایک ایسا معاہدہ ہے جو شریعت کے ضابطے کے مطابق انجام پاتا ہے۔ اس کے تحت دونوں فریق شرعی حدود میں رہتے ہوئے جنسی لطف اندوزی کر سکتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب سے نکاح درست نہیں۔

بین المذاہب نکاح کی ایک اہم وجہ نکاح میں تاخیر ہے۔ وقت پر نکاح اولاد کا حق ہے، اور اس میں تاخیر والدین کو گناہ گار بنا دیتی ہے۔ بھوک پیاس کے بعد بالغ انسان کی اہم ضرورت جنسی تسکین ہے، اور جب جائز ذریعہ نہ ہو تو وہ گناہ اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح میں تاخیر سے منع فرمایا اور فرمایا:
“اے نوجوانوں! تم میں جسے نکاح کی استطاعت ہو، وہ نکاح کر لے، کیونکہ یہ نظر کو جھکانے اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے۔” (بخاری)

اسی طرح فرمایا گیا کہ تین چیزوں میں تاخیر نہ کرو: نماز جب اس کا وقت ہو، جنازہ جب تیار ہو، اور عورت کا نکاح جب اس کا ہمسر مل جائے۔ (مسند احمد)

اگر نکاح میں تاخیر کی وجہ سے اولاد سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو اس کا گناہ والدین پر بھی آتا ہے۔ اس لیے ہر مکلف پر فرض ہے کہ وہ بروقت نکاح کی فکر کرے۔

بین المذاہب شادیوں سے نکاح کی بنیاد ڈھیلی پڑ جاتی ہے اور اس کا تقدس باقی نہیں رہتا۔ اگر وقت پر نکاح کا بندوبست کیا جائے تو بین المذاہب شادیوں کی شرح میں کمی آئے گی۔ والدین، خاندان اور معاشرے پر فرض ہے کہ وہ بروقت نکاح کا اہتمام کریں تاکہ نسلوں کی حفاظت ممکن ہو۔ یہی انسانی فطرت کا تقاضہ اور شریعت کا مطالبہ ہے۔

بیک وقت الیکشن: پردے کے پیچھے کیا ہے؟

محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

گھر، محلہ، ضلع، صوبہ اور ملک، ہر جگہ ایک ایسے نظام کی ضرورت پڑتی ہے، جس کی وجہ سے معاملات ٹھیک ٹھاک چل سکیں۔ اگر ان جگہوں میں کوئی نظام نہ ہو تو معاملات درہم برہم رہیں گے؛ بلکہ ہر جگہ “جنگل راج” رہے گا، جس میں ہر ایک کی کوشش ہوگی کہ وہ دوسرے کو بھنبھوڑے، بالخصوص طاقتور، کمزور پر چڑھ دوڑنے کی سعی کرے گا۔ معاملات کو ٹھیک رکھنے کے لیے ہی حکومتیں ہوتی ہیں۔

اس وقت اگر خریطۂ عالم پر نظر ڈالیں تو دو طرح کی حکومتیں ملکوں کو سنبھالتی نظر آتی ہیں: ایک شاہی، جو عام طور پر سمٹ کر گلف میں رہ گئی ہے، ورنہ زیادہ تر حکومتیں جمہوری (Democracy) ہیں، جس کے تعلق سے علامہ اقبال خوب کہہ گئے ہیں:
جمہوریت ایک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے

جمہوریت واقعی ایک طرز حکومت ہے، جسے آسان لفظوں میں “عوام کی حکومت” کہا جا سکتا ہے۔ یہ آمریت (Dictatorship) کے برخلاف ہوتی ہے۔ اس میں تمام فیصلے عوامی نمائندے کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سو برس قبل مسیح، یعنی گوتم بدھ کی پیدائش سے قبل بھی ہندوستان میں جمہوری ریاستیں موجود تھیں، جنہیں “جن پد” کہا جاتا تھا۔ یونان میں بھی جمہوریت رہی ہے؛ لیکن وہاں اس کا تصور محدود تھا۔

اٹھارہویں صدی عیسوی کے بعد جمہوریت نے ایک منضبط شکل اختیار کی، جس کی صورت گری میں والٹیئر، مونٹیسکو اور روسو کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ اسی لیے انھیں موجودہ جمہوریت کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ آج کی جمہوریت میں عوام کو حکومت میں شرکت اور حقوق کے تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ ہر سطح پر جوابدہی اور آزادی کا تصور پایا جاتا ہے۔ جمہوریت کا نظام چونکہ لچکدار ہوتا ہے، اس لیے ناپسندیدہ عناصر کو انتخابات کے ذریعے مسترد کیا جا سکتا ہے؛ لیکن…

ہمارے ملک میں اس وقت جمہوریت کی جو حالت ہے، اسے ایک “بے روح نعش” کہا جا سکتا ہے، جو شاعر کے اس شعر کے مصداق ہے:
جمہوریت کی لاش پہ طاقت ہے خندہ زن
اس برہنہ نظام میں ہر آدمی کی خیر

اس ملک کا وجود ایک جمہوری ملک کے طور پر 1947ء میں ہوا تھا اور 1949ء کو تمام بھارتیوں کو یہ حلف دلایا گیا تھا کہ:
“ہم بھارت کے عوام متانت و سنجیدگی سے عزم کرتے ہیں کہ بھارت کو ایک مقتدر سماج وادی غیر مذہبی عوامی جمہوریہ بنائیں گے…”

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی اس عہد اور حلف کے سو سال بھی پورے نہیں ہوئے کہ ہم اس کی خلاف ورزی پر اتر آئے ہیں۔ کوئی کم تو کوئی زیادہ۔ کیا ہم نے اپنے قومی اتحاد اور ترقی کے عزم کو فراموش کر دیا ہے؟

مزید، بیک وقت الیکشن کی تاریخ، آر ایس ایس کی سیاسی حکمت عملی اور اس کے آئینی اثرات پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاملہ صرف مالی بچت یا انتخابی سہولت تک محدود نہیں۔ بلکہ یہ ایک عمیق سیاسی تبدیلی کی جانب پیش قدمی ہے، جس کے اثرات ملکی سالمیت، جمہوری اصولوں اور آزادیوں پر پڑ سکتے ہیں۔

یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ “بیک وقت الیکشن” کا نفاذ کسے فائدہ دے گا، اور کس قیمت پر؟ کیا اس کے نتائج عوامی فلاح کے لیے ہوں گے یا سیاسی اقتدار کو مضبوط کرنے کے لیے؟ ان سوالات پر گہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جمہوریت کی روح کو محفوظ رکھا جا سکے۔

صحافت ایک مقدس امانت ہے

صحافت ایک مقدس امانت ہے، ایک ذمہ داری ہے، ایک جہاد ہے۔ یہ صرف خبریں پہنچانے کا ذریعہ نہیں بلکہ حق کی آواز بلند کرنے، ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے اور معاشرتی شعور کو بیدار کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔ یہ وہ چراغ ہے جو اندھیروں میں روشنی کرتا ہے، یہ وہ طاقت ہے جو ظالموں کے قلعے ہلا سکتی ہے۔ لیکن اگر یہی صحافت اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑ لے، تو یہ ایک مہلک ہتھیار بن جاتی ہے جو نہ صرف معاشرت کو زخمی کرتا ہے بلکہ خود اپنے وجود کو بھی مٹانے کا سامان فراہم کرتا ہے۔

۲۵ دسمبر کے دن “کوکن کی آواز” اور “رائیگڑھ چا آواز” کے صحافیوں کے ساتھ منعقد ہونے والے ایک خصوصی نشست میں، ان ہی موضوعات پر مجھے گفتگو کا موقع ملا۔ میرے سامنے وہ تمام چہرے موجود تھے جنہوں نے اپنے قلم کو حق و انصاف کے لیے اور سماج کی اصلاح کے لیے استعمال کیا ہے۔ لیکن اس گفتگو کے دوران، دل کے کسی گوشے میں یہ سوال بار بار اٹھ رہا تھا: کیا ہماری صحافت واقعی اپنے مقصد پر قائم ہے؟ یا ہم بھی ان فتنوں کا شکار ہو چکے ہیں جنہوں نے سچائی کو گمراہ کن سرخیوں کے نیچے دفن کر دیا ہے؟

میں نے اپنی گفتگو کی ابتدا قرآن کے ایک مبارک حکم سے کی:
“يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا” (الاحزاب: 70)
یعنی، اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی اور سچی بات کہو۔ اس آیت نے ہمیں یہ درس دیا کہ ہماری زبان اور ہمارا قلم صرف حق کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ لیکن افسوس کہ ہم میں سے کتنے ہیں جو اس حکم کی پاسداری کرتے ہیں؟

رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے صحافت کے اصول و ضوابط کا بہترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے ظلم کے خلاف، باطل کے سامنے، ہمیشہ حق بات کہی، چاہے اس کے ظاہری نتائج کچھ بھی ہوں۔ آپ ﷺ کا ہر فرمان، ہر عمل، ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کی گواہی دینا ایک مومن کی ذمہ داری ہے۔ کیا ہم ان تعلیمات کی روشنی میں اپنے عمل کا جائزہ لیتے ہیں؟ صحافیوں کی اس خصوصی نشست میں جب ان موضوعات پر بات ہو رہی تھی، تو میرے ذہن میں کئی سوالات امڈ رہے تھے۔ کیا آج کا میڈیا واقعی اس راستے پر چل رہا ہے جو رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے متعین کیا تھا؟ یا ہم نے اپنی ترجیحات بدل دی ہیں؟ کیا ہم نے اپنے قلم کو حق و انصاف کے بجائے دنیاوی مفادات کے لیے وقف کر دیا ہے؟

بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ موجودہ دور میں، میڈیا اکثر فتنوں کا شکار ہو چکا ہے۔ جھوٹے پروپیگنڈے، نفرت انگیز بیانیے، اور مفاد پرستی کے جال میں پھنس کر، یہ صحافت کی روح کو زخمی کر رہا ہے۔ عراق پر حملے کے وقت عالمی میڈیا نے جو کردار ادا کیا، وہ ہمارے سامنے ہے۔ جھوٹے دعوے، جھوٹے الزامات، اور ایک پورے ملک کی تباہی۔ لیکن اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہم نے اس سے کچھ نہیں سیکھا۔ آج بھی ہم صحافتی میدان میں بہت پیچھے ہیں اور میڈیا کی طاقت کو سمجھ نہیں پا رہے۔ باطل میڈیا جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہا ہے اور ہم حالات کا رونا رو رہے ہیں۔

اسی محفل میں جب “کوکن کی آواز” کے کردار پر بات ہوئی، تو دل مطمئن ہوا کہ یہ اخبار آج بھی اپنے مقصد پر قائم ہے۔ یہ محض ایک خبرنامہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، ایک مشن ہے جو حق و انصاف کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ “کوکن کی آواز” نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی، ان کے مسائل کو اجاگر کیا، اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔ یہ صحافت کی اصل روح ہے، اور اسی روح کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ہمیں گواہی کو چھپانے سے منع کیا ہے:
“وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ ۚ وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ” (البقرہ: 283)
یعنی، گواہی کو نہ چھپاؤ، اور جو اسے چھپائے گا، اس کا دل گناہ گار ہوگا۔ یہ آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حق بات چھپانا نہ صرف ایک گناہ ہے بلکہ یہ معاشرتی بگاڑ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ہمیں بھی اپنی تحریروں اور اپنی خبروں میں اس حکم کی پاسداری کرنی چاہیے۔

مفتی رفیق پورکر کی صدارت میں منعقد اس نشست میں، یہ عزم کیا گیا کہ “کوکن کی آواز” اور “رائیگڑھ چا آواز” ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹ، پروپیگنڈے، اور نفرت انگیزی کے خلاف سینہ سپر ہوں گے، اور معاشرے کے ان کمزور اور مظلوم طبقات کی آواز بنیں گے جنہیں کوئی سننے والا نہیں۔ یہ صحافت کی اصل روح ہے، اور یہی روح ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

اجلاس کے اختتام پر، اردو و مراٹھی اخبار کے مدیرِ اعلیٰ دلدار پورکر نے صحافی حضرات سے درخواست کی کہ اپنی تحریر کو ہمیشہ اس مقصد کے لیے استعمال کریں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے ہمارے لیے متعین کیا ہے۔ جھوٹ اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، اور حق و انصاف کے فروغ کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس ذمہ داری کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

کوکن میں روزگار کے مواقع

ظفر احمد خان ندوی ۔کھیڈ، رتناگری

کوکن کے نوجوانوں کے لیے روزگار ایک اہم مسئلہ ہے۔ کوکنی عوام اور خاص طور پر نوجوان مقامی طور پر روزگار کے لیے ممبئی، پونے اور خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک میں اپنا کاروبار قائم کرتے ہیں یا ملازمت کرتے ہیں۔ کوکنی نوجوان سرکاری ملازمتوں میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان مختلف عہدوں پر پیچھے رہ گئے ہیں۔ اچھی طرح سے منصوبہ بندی سے تعلیم حاصل کر کے ہم ان آسامیوں پر نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں۔

جن لوگوں کی زمین آر سی ایل پروجیکٹ کے لیے حاصل کی گئی ہے، وہ ان آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ زمین ہارنے والوں کی شریک حیات (بیوی/شوہر)، بیٹا، بیٹی، پوتا اور پوتی بھی اہل ہیں۔ ان امیدواروں کو انتخابی عمل میں پہلی ترجیح ملے گی۔ کوکن ریلوے روٹ پر ایمپلائمنٹ ایکسچینج کے ساتھ رجسٹرڈ درست ایمپلائمنٹ ایکسچینج کارڈ رکھنے والے امیدواروں کو اس بھرتی مہم میں دوسری ترجیح ملے گی۔ مہاراشٹر، گوا یا کرناٹک میں رہنے والے امیدواروں کو ان عہدوں کے لیے تیسری ترجیح ملے گی۔

کوکن میں ایک پلان جاری ہے۔ اس پلان کے مطابق لوکل پلاننگ اتھارٹی رہائشی مکانات کے لیے 300 مربع میٹر تک کی تعمیرات کی اجازت دے سکے گی اور مقامی لوگوں کے پرانے مکانات کو بھی ریگولرائز کیا جائے گا۔ ساحلی علاقوں میں مقامی شہریوں کے لیے کمیونٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر ممکن ہوگی۔ سوکھی مچھلی منڈی، جال کی تعمیر، ماہی گیری کے لیے ضروری کشتیوں کی مرمت اور مقامی کولی برادری کے روایتی کاروبار جیسی سہولیات کی بھی اجازت ہوگی۔

لوگ کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں، “کیا کہیں گے لوگ؟” اس سوچ یا شرم کے بغیر، یہ لوگ مختلف کام کرتے ہیں جیسے پینٹنگ، آم کے باغات کی دیکھ بھال، سڑکوں کے کام، تعمیراتی مقامات، ماہی گیری کی کشتیوں پر ملاح، بیکری مصنوعات، راجستھانی ہوٹل، ٹائر پنکچر وغیرہ۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ چند سالوں میں کوکن میں زمین خریدتے ہیں، اپنے گھر بناتے ہیں، اور باغبانی کر کے کوکن میں آباد ہو جاتے ہیں۔ یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اس کے پیچھے ان کی محنت ہے، لیکن یہ تمام نوکریاں ہمارے کوکنی بھومی پتروں کی تھیں۔ انہوں نے یہ نوکریاں ہڑپ نہیں کی ہیں بلکہ ہمارے پڑھے لکھے اور کم پڑھے لکھے بچوں نے ممبئی اور پونے کی سڑکوں پر نکل کر ان لوگوں کے حوالے کر دیا ہے۔ اگر یہ باہر والے یہ کام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

کوکن میں روزگار کے ہر سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ اگر ہم پچھلے سال لاک ڈاؤن کے دوران کوکن کی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں سوچیں تو ہماری روزمرہ کی زندگی میں لاکھوں لیٹر گائے بھینس کا دودھ، سینکڑوں ٹن سبزیاں، بکرے، مرغیاں غائب تھیں۔ ہمارے بیشتر بڑے دریا یا تو بارہماسی یا تلچھٹ کے ذریعے بہتے ہیں۔ اس پانی کو استعمال کر کے کوکن کے ماحول میں زمین میں اگنے والی سبزیوں کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

کوکن کی ندیوں کے دونوں کناروں کے پانی کے صحیح استعمال سے زراعت کا ایک نیا دور آسکتا ہے۔ پولٹری فارمنگ، قیدی بکریوں کی پرورش جیسی صنعتیں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے لاکھوں کا کاروبار کر سکتی ہیں۔ کوکن میں تعاون میں اضافہ نہیں ہوا ہے لیکن تعاون کے ذریعے دودھ کی ڈیری جیسے منصوبے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ مویشی پالنے کی مقدار میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے روزگار بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ایک بڑے میاں کہتے تھے کہ جب ناریل کے درخت پر پھل لگنے لگتا ہے تو گھر کا ایک فرد کمانے والا بن جاتا ہے۔ کوکن میں صرف کچھ لوگ ہی اس باغبانی کی معاشیات کو سمجھتے تھے۔ سمجھنے والوں کی مالی حالت آج مستحکم ہے۔ اس برادرانہ جھگڑے کی وجہ سے کوکن میں سیکڑوں ایکڑ زمین برباد ہے۔ ان تنازعات کو خوش اسلوبی سے طے کیا جانا چاہیے اور ان بنجر زمینوں کو باغبانی کے لیے مناسب طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔


(متن کی طوالت کے سبب مکمل متن تقسیم کیا گیا ہے، باقی حصہ اگلے جواب میں جاری ہے۔)

(پہلے حصے سے جاری)

ہمیں آم، کاجو، چنے، امرود، ناریل، پپیتا، پپلی جیسے ‘امیر پھل’ ملتے ہیں۔ ہمارے ہاں کھانے پکانے میں استعمال ہونے والے مصالحوں کے پودوں کی اچھی نمو ہوتی ہے۔ کوکن میں گھر کے ساتھ یا کھیت کے پشتے پر شیگیا کا درخت ہوتا ہے۔ ہم سب سے بڑھ کر میتھی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن تجارتی باغبانی بہت زیادہ منافع دے سکتی ہے۔ میتھی کی پھلیوں کی آج کی مارکیٹ قیمت کم از کم 5 روپے فی پیس ہے۔ پشکر چوان نامی نوجوان چپلون کے اپنے گنگرے میں اسٹرابیری کی کٹائی کر رہا ہے جبکہ سنگمیشور کا شبھم ڈورکہ میں کلنگڈ، گوبھی اور میریگولڈ کا کامیاب تجربہ کر رہا ہے۔ ہمارے پاس دنیا کا سب سے مہنگا کالا چاول ہے، جس کی کاشت انجینئرز کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس سنگمیشور کے سکھرپا علاقے میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعے ایک نایاب لال چاول کا فارم ہے۔ اس قسم کی باغبانی کے ذریعے زرعی سیاحت کی بھی گنجائش ہے۔

سندھودرگ کے اسولی گاؤں میں سورنگی کے پھول پائے جاتے ہیں۔ گاؤں میں کروڑوں کا کاروبار صرف سورنگی کے پھولوں سے ہوتا تھا۔ یعنی اگر وہ سب کچھ، جو ملک میں نہیں اگایا جاتا، وہ ہمارے کوکن میں اگایا جائے تو کسی اور کی کمپنی میں کام کرنے کے بجائے اپنے فارم پر کام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

قدرت نے کوکن کو بہت زیادہ تحفہ دیا ہے۔ ہمیں اسے کوکن سیاحت کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ سیاحت کے لیے ضروری سہولیات اور تربیت لے کر سیاحت کے کاروبار میں قدم اٹھانا چاہیے۔ ہمیں اپنے خوبصورت ساحلوں، ندیوں، آبشاروں، قلعوں، مندروں، غاروں اور روایات سے مالی آمدنی پیدا کرنی ہے۔ سیاحت کے ساتھ ساتھ ہوٹل، ریستورانٹ، ٹرانسپورٹ، لاجز جیسے کاروبار خود بخود بڑھتے ہیں اور متبادل کے طور پر روزگار دستیاب ہوتا ہے۔ آپ فیس بک پیج کے ذریعے سیاحت پر مبنی کاروبار دیکھ سکتے ہیں۔ کوکن میں چار لین سڑکیں، ڈبل لین ریلوے، ہوائی خدمات اور آبی نقل و حمل سے کوکن سیاحت کے لیے اچھے دن آئیں گے اور سیاحت کے روزگار کے مواقع بڑی تعداد میں دستیاب ہوں گے۔

کوکن میں سالانہ فی کس آمدنی میں اضافے کے لیے دو بڑے عناصر ذمہ دار ہیں:

  1. سیاحت کے کاروبار میں اضافہ۔
  2. سروس سیکٹر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ۔

پالگھر، رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھودرگ اضلاع میں گزشتہ سال مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے ساحلی علاقوں میں ہوم اسٹے، ریستوراں، گھریلو کھانے پینے کی اشیاء اور کاروں کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ نئی ممبئی اور رائے گڑھ ضلع کے نئے پنویل علاقے میں سروس سیکٹر سے متعلق صنعتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سیاست دانوں کو کوکن میں نوجوانوں کے روزگار کے مسئلہ پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ نوجوانوں کو سیاسی عہدے دینے کے بجائے انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کی طرف رجحان ہونا چاہیے۔ ان نوجوانوں کے بارے میں سوچنا چاہیے جو اپنا گھر چھوڑ کر کام کے لیے سینکڑوں کلومیٹر دور چلے جاتے ہیں۔

اگر یہ کہا جائے کہ کوکن کی قدرتی خالص ہوا میں بیمار ٹھیک ہو جاتے ہیں، تو ہمیں سوچنا چاہیے کہ پورے مہاراشٹر کے لیے اس کا استعمال کیسے ہوگا۔ مختلف بیماریوں کا علاج کرنے والے کلینک اور مراقبہ کے مراکز قائم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو صاف ہوا اور اچھا علاج مل سکے۔

آخر میں، میری گزارش ہے کہ کوکنی مردوں اور نوجوان لڑکوں سے کوئی بھی کام کرتے ہوئے شرم محسوس نہ کریں۔ اپنی زمین کو غیروں کے حوالے کرنے کے بجائے نسل در نسل محفوظ رکھیں، تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

شیطانی آیات سے ہوشیار

ابتدائے اسلام ہی سے دشمنانِ اسلام نے اسلامی تعلیمات پر اعتراض اور اشکال کرنا شروع کیا تھا، اور ہر دور میں اس طرح کے لوگ پائے گئے ہیں اور قیامت تک پائے جائیں گے۔ البتہ ہر زمانے میں اعتراض اور اشکال کی شکلوں اور طریقوں میں تغیر ہوتا رہا ہے۔ پوری دنیا میں اسلام اور اس کے ماننے والوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لئے ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں اور بے شمار افراد اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔ لیکن اسلام کی خوبی یہ ہے کہ اسے جتنا دبایا جائے گا، اتنا ہی وہ ابھرے گا۔

ہمارے اس ملک میں ایک بڑی تعداد تو وہ ہے جو جہالت اور ناعِلمی کی وجہ سے اسلام مخالف ہیں، لیکن اس سے زیادہ خطرناک وہ پڑھے لکھے لوگ ہیں جو نام سے مسلمان لگتے ہیں لیکن دین بیزار ہیں۔ ان کے دلوں میں اسلامی تعلیمات کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں، اسی بناء پر وہ متنازع بیانات دیتے ہیں، حقیقت کے خلاف مواد فراہم کرتے ہیں، بلکہ دشمن کے ہاتھ کا کھلونا بن کر اسلام کے خلاف بدزبانی کو کمال سمجھتے ہیں۔ کبھی ٹی وی پر، کبھی مضامین اور رسائل کے ذریعے، تو کبھی کتابی شکل میں۔

انہی لوگوں میں ہندوستانی نژاد سلمان رشدی بھی شامل ہے جو اپنے فاسد نظریات اور باطل عقائد کی وجہ سے معاشرے اور سماج کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ناسور بنا ہوا ہے۔ آج سے تقریباً نصف صدی پہلے شیطانی آیات کے نام سے اس کی ایک تصنیف نے اسے دشمنانِ اسلام کی نظر میں ہیرو تو پوری امتِ مسلمہ کے نزدیک ملعون اور مطعون بنا دیا۔ اس کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے اس وقت کی راجیو گاندھی سرکار نے اس کتاب پر پابندی عائد کر دی تھی جس سے یہ ابھرتا فتنہ دب گیا تھا۔

موجودہ مودی سرکار کے خمیر میں ہی اسلام دشمنی شامل ہے، اس لیے مسلمانوں کے جذبات سے چھیڑ چھاڑ کرتی رہتی ہے۔ ملک کی عدالتوں کو اپنے ناپاک منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ حالیہ سالوں اور دنوں میں عدالتوں سے صادر ہونے والے بعض فیصلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک ہائی کورٹ کا فیصلہ ملعون سلمان رشدی کی اس متنازع کتاب پر چالیس سالوں سے لگی پابندی ہٹانے کا ہے۔ اس فیصلے سے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اس لیے کہ عدالت کا یہ فیصلہ صرف شیطانی آیات پر سے پابندی ہٹانے کا نہیں بلکہ اس فیصلے سے انسانوں کی شکل میں موجود تمام شیاطین سے پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ اب ان شیاطین کو حکومت کی پشت پناہی میں اسلام مخالف سرگرمیوں کی اجازت مل گئی ہے۔ جب عدالتیں اور حکومتیں ہی ہماری معاند ہوں تو ان حالات میں بہت زیادہ ہوشیار اور چوکنا ہو کر دینِ متین پر استحکام کی ضرورت ہے۔ ایمان اور عقائد کی پختگی کے سلسلے میں فکر پہلے سے زیادہ ہونا چاہیے، اور اس طرح کی متنازع کتابوں اور تحریروں سے خود کو، خاص کر نئی نسل کو بچانے کی ضرورت ہے۔

vسوال: اگر کسی شخص کا آپریشن ہو، اور وہ مسلسل بے ہوش (Unconscious) ہو تو ایسے مریض کی نمازوں سے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب: نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
’’تین افراد سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: بچے سے جب تک کہ وہ بالغ نہ ہو، سونے والے سے جب تک کہ وہ جاگ نہ جائے، اور مجنون سے جب تک کہ اس کی عقل واپس نہ آ جائے۔‘‘

اس حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ اگر کسی شخص کا آپریشن ہو اور وہ اس دوران یا اس کے بعد مسلسل بے ہوش (Unconscious) رہے تو اس صورت میں اس پر بے ہوشی کے دوران کی نمازوں کی قضا ضروری نہیں ہے۔ البتہ قضا کرنا سنت ہے۔

١﴾ قال الخطيب الشربيني:
(أَوْ) ذِي (جُنُونٍ أَوْ إغْمَاءٍ) إذَا أَفَاقَ، وَمِثْلُهُمَا الْمُبَرْسَمُ وَالْمَعْتُوهُ وَالسَّكْرَانُ بِلَا تَعَدٍّ فِي الْجَمِيعِ، لِحَدِيثِ «رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ الصَّبِيِّ حَتَّى يَبْلُغَ، وَعَنْ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنْ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَبْرَأَ»
صَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ۔ فَوَرَدَ النَّصُّ فِي الْمَجْنُونِ، وَقِيسَ عَلَيْهِ كُلُّ مَنْ زَالَ عَقْلُهُ بِسَبَبٍ يُعْذَرُ فِيهِ، وَسَوَاءٌ قَلَّ زَمَنُ ذَلِكَ أَوْ طَالَ، وَإِنَّمَا وَجَبَ قَضَاءُ الصَّوْمِ عَلَى مَنْ أُغْمِيَ عَلَيْهِ جَمِيعَ النَّهَارِ لِمَشَقَّةِ قَضَاءِ الصَّلَاةِ؛ لِأَنَّهَا قَدْ تَكْثُرُ، بِخِلَافِ الصَّوْمِ۔ نَعَمْ يُسَنُّ لِلْمَجْنُونِ وَالْمُغْمَى عَلَيْهِ وَنَحْوِهِمَا الْقَضَاءُ۔

٢﴾ قال في الفقه المنهجي:
وكذلك لا يجب القضاء على المجنون والمغمى عليه إذا أفاقا من الجنون والإغماء، ودليل ذلك قوله ﷺ: «رفع القلم عن ثلاثة: عن الصبي حتى يحتلم وعن النائم حتى يستيقظ، وعن المجنون حتى يعقل»

١] مغني المحتاج _٤٣٧/١
٢] الفقه المنهجي _١١٣/١
المنهاج القويم _٦٩
المجموع _١١/٤