میرابھائندر میونسپل کارپوریشن نے حصول اراضی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا غیر تشفی بخش جواب دیا

میراروڈ ( ساجد محمود شیخ) میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن نے حصول اراضی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال غیر تشفی بخش جواب دیا اور غیر متعلق جواب دیا میرابھائندر کے حقوقِ انسانی کے رضاکار ڈاکٹر دانش لامبے نے انقلاب کو بتایا میراروڈ کے نیا نگر میں بیک روڈ کے آغاز پر واقع چوراہے کی زمین جو کہ دس سال قبل حکومت کے سات بارہ ریکارڈ میں خانگی زمین ہے اور ایک شخص کے نام پر تھی جو کہ اب ریکارڈ کے مطابق میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے نام پر ہے ڈاکٹر دانش لامبے نے بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کو حق معلومات قانون کے تحت درخواست دی تھی اور یہ جاننا چاہا تھا کہ خانگی زمین میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے نام پر کیسے منتقل ہو گئی ۔انہوں نے اپنی درخواست میں حصول زمین سے متعلق تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں جو سودے کے وقت اصل زمینداروں کو جاری کی گئیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس خرید وفروخت میں ہوئے سودے نقدی میں ہوئی تھی یا ایف ایس آئی میں اضافے کی شکل میں ہوئی تھی اس کی تفصیل مانگی تھی اس درخواست کے جواب میں میونسپل کارپوریشن نے غیر متعلق باتیں کہیں کارپوریشن نے یہ جواب دیا کہ اس زمین کے بدلے تعمیراتی اجازت یا ری ڈیولپمنٹ سرٹیفکیٹ دینے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ساتھ ہی کہا گیا کہ آپ کو مطلوبہ معلومات اور دستاویزات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ دانش لامبے نے انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ عوامی خدمات میں ناقص احتساب کی ایک واضح مثال ہے جمہوریت میں حصول معلومات کا حق کے ایک رسمی کام نہیں ہے یہ شفافیت کے لئے شہریوں کا ہتھیار ہے اور ایسے لاپرواہ جواب قابلِ قبول نہیں ہیں انہوں نے اس کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کو شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Share